سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو اسی کی سرزمین پر دھول چٹا دی، ٹی ٹونٹی سیریز 2-1سے اپنے نام کرلی

کیپ ٹاﺅن: سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو اسی ہی کی سرزمین پر دھول چٹا دی،تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 2-1سے اپنے نام کرلی،لنکن ٹائیگرز نے آخری میچ میں پروٹیز کو 5وکٹو ں سے شکست دی ہے۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 169رنز بنائے تھے،سری لنکا نے یہ ہدف 19.5اوور میں حاصل کرلیا۔سری لنکا کی طرف سے ڈی ویلانے68،تھرنگانے20،پریسانانے37،ایسلا نے11رنز سکور کیے ہیں،جنوبی افریقہ کے گیند باز طاہر عمران نے3وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقہ کی طرف سے سمٹس نے19،ریزانے41،ڈی ویلئر نے سب سے زیادہ63رنز سکور کیے۔

(Visited 33 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *