ہالی وڈ سپر اسٹار آرنلڈ شوارزینیگر پر جنوبی افریقا میں حملہ

ہالی وڈ کے نامور اداکار اور کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزینیگر پر جنوبی افریقا میں ایک شخص نے حملہ کر دیا۔

آرنلڈ شوارزینیگر جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے سینڈٹن کنوینشن سینٹر میں کھیلوں کے ایونٹ آرنلڈ کلاسک افریقا میں شریک تھے کہ ایک شخص بھاگتا ہوا آیا اور انہیں پیچھے سے فلائی کک ماری جس سے ہالی وڈ سپر اسٹار دور جا گرے۔

موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکار نے سابق گورنر کیلی فورنیا پر حملہ کرنے والے شخص کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعے سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم متعلقہ شخص کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

(Visited 9 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *