کورونا وائرس کی تیسری لہر، آئی پی ایل کا میچ منسوخ

نئی دہلی ، کورونا وائرس کی شدت کے باوجود آئی پی ایل جاری رکھنے کی ہٹ دھرمی بھارتی حکام کے گلے پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو لپیٹ میں لے لیا، آئی پی ایل فرنچائز کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے دو کھلاڑیوں اور چنئی سپر کنگز کے سپورٹنگ اسٹاف میں موجود تین ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

رپورٹ کے مطابق لیگ میں آج شیڈول رائل چیلنجرز بنگلور اور کلکتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ بھی ملتوی کردیا گیا۔

کرک بز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے میچ کی منسوخی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم یہ معلوم ہوا ہے کہ کلکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث یہ میچ منسوخ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں ورن چکرورتی اور سندیپ واریرز شامل ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو اس وقت کورونا ہوا جب وہ انجری کے باعث میڈیکل چیک اپ کے لیے باہر گئے تھے۔

(Visited 13 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *