کوئٹہ: ہزارگنجی سبزی منڈی میں دھماکا، 8 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہوا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے تصدیق کی کہ دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں جب کہ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر سول اور بولان میڈیکل کمپلیس منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمی ہونے والے افراد میں تین کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی پہنچ گیا اور علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچنگ شروع کردی گئی۔

(Visited 6 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *