کشیدگی کے باعث بھارت روانہ ہونے والی سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بس منسوخ

لاہور:پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بس سروس منسوخ کردی گئی۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے باعث فضائی آپریشن کل سے معطل ہے اور آج مسافر ٹرین اور بس لاہور سے بھارت کے لیے روانہ نہیں ہوسکیں گی۔

ریلوے ترجمان کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کو آج صبح 8 بجے بھارت کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم کشیدہ صورتحال کے باعث مسافر ٹرین کی روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔

ریلوےحکام کا کہنا ہے کہ ویزےکی مدت ختم ہونے پر بھارتی مسافروں کو ان ہی ویزوں پر بھیجا جائے گا۔

پاکستان کا بھارت کو سرپرائز: 2 جنگی طیارے مار گرائے، ایک پائلٹ گرفتار

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے بھارت جانے والی دوستی بس سروس کو بھی واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا ہے۔

ادھر اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد کے ہوائی اڈوں پر بھی فضائی آپریشن معطل ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی طیاروں نے پیر اور منگل کی درمیانی شپ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی میں داخل ہو کر ایمونیشن گرا کر فرار ہوئے جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اگلے ہی روز پاک فضائیہ نے دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا۔

(Visited 8 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *