کسان مخالف قوانین، نصیرالدین شاہ نے مودی کو دن میں تارے دکھا دئیے

ممبئی :ـنصیر الدین شاہ بھی مودی کیخلاف پھٹ پڑے ،بالی ووڈ کے نامور اداکار نصیرالدین شاہ نے مودی کو دن میں تارے دکھا دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار نصیر الدین شاہ بھی کسانوں کے حق میں کھل کر سامنے آگئے ،انہوں نے مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی سے زیادہ کسان اپنے حقوق کے بارے میں بہتر جانتے ہیں ،ایسے میں مودی کے کسان مخالف بل کیخلاف نا صرف کسان سکھ اتحاد میدان میں موجود ہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں بھارتی بھی ان مظلوم کسانوں کیساتھ کھڑے ہیں ۔

نصیر الدین شاہ نے بالی ووڈ اداکاروں کیخلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حیرانگی ہے کہ بڑے بڑے بالی ووڈ اداکار کیوں مودی سے ڈر کر کسانوں کیخلاف نا حق بیانات دے رہے ہیں ،حالانکہ ان اداکاروں نے اتنا پیسہ کما لیا ہے کہ ان کی نسلیں بیٹھ کر آسانی سے کھا سکتی ہیں ۔

نصیرالدین شاہ نے کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اقبال کا شعر بھی پڑھا،ان کا کہنا تھا کہ خاموشی بھی ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے،واضح رہے کہ چند روز قبل کسانوں پر ہونے والے مودی سرکار کے مظالم کے خلاف امریکی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریانہ نے بھی آواز بلند کی تھی۔

(Visited 6 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *