کابینہ کی نئی فہرست میں اسد عمر اور عامر کیانی بدستور وزیر

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے وزیروں، مشیروں اور معاون خصوصی کی نئی لسٹ جاری کردی۔

کابینہ ڈویژن کی جاری کردہ فہرست میں وزارتوں سے ہٹائے جانے والے سابق وزیر خزانہ اسد عمر اور سابق وزیر صحت عامر کیانی بدستور اپنے عہدوں پر براجمان ہیں۔

وفاقی کابینہ کی فہرست کا عکس

فہرست میں فواد چوہدری کا قلمدان تبدیل کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ فردوس عاشق اعوان کا نام بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات شامل ہے۔

فہرست میں نئے معاونین خصوصی کے نام شامل ہیں جنہیں وزیر مملکت کا درجہ حاصل ہوگا۔

وفاقی وزرا کی تعداد فہرست کے مطابق 25 ہے جب کہ معاون خصوصی کی نئی تعداد 13 ہوگئی، وزیرمملکت کی تعداد اور وزیراعظم کی مشیروں کی تعداد 4 ہے۔

(Visited 4 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *