پی ایس ایل فور کے ریکارڈ ساز میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے لاہور قلندر کو ہرا دیا

کراچی : پاکستان میں کھیلے گئے پی ایس ایل فور کے پہلے میچ میں ریکارڈ کے انبار لگ گئے ، ڈیل پورٹو نے تیز ترین سنچری ، آصف نواز نے تیز ترین ففٹی جبکہ فہیم اشرف نے چھ وکٹیں اڑا ڈالیں ، اسلام آباد یونائٹڈ نے 49 رنز سے فتح سمیٹی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کے کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے لاہور قلندر کو 49 رنز سے شکست دیدی ، ریکارڈ ساز میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے ریکارڈز اور رنز کے انبار لگا دیئے۔

لاہور قلندر نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو اسلام آباد نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 238 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ۔

لاہو قلندر کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 189 کے مجموعی سکور پر پویلین واپس لوٹ گئی ، سہیل اختر 34 گیندوں پر 75 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

اسلام آباد یونائٹڈ کے بلے باز ڈیل پورٹو نے پاکستانی سرزمین پر اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا ۔ڈیل پورٹو نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 48 گیندوں پر سنچری سکور کر دی ۔

پورٹو نے چھکوں اور چوکوں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے لاہور قلندر کے باولرز کی خوب دھلائی کی ، قلندر کا کوئی باولر پورٹو کے سامنے نہ ٹک سکا۔ڈیل پورٹو نے 60 گیندوں پر 117 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس میں 6 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *