پی ایس ایل فور:کوئٹہ گلیڈئیٹر نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

دبئی : پی ایس ایل فور سیزن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹر نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹر نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا ، پشاور زلمی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 155رنز بنائے ۔کامران اکمل اور مصباح الحق 49-49 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

کوئٹہ گلیڈئیٹر کی جانب سے محمد نواز نے دو ، محمد عرفان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیاجواب میں کوئٹہ گلیڈئیٹر نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، عمر اکمل نے پچاس گیندوں پر پچھتر رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور سات چوکے شامل تھے ۔

واٹسن اور روسو نے 19-19 سکور کیے ، سرفراز احمد نے 29 گیندوں پر 37 رنز کی اننگ کھیلی ۔حسن علی ، عمید آصف نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

(Visited 11 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *