پنجاب میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کا نوٹیفیکیشن جاری

لاہور : پنجاب میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کیلئے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری کو اہم ذمہ داری دےدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ، اعجاز چوہدری پنجاب میں تنظیم نو کے حوالے سےاپنی سفارشات تیار کریں گے ۔ سفارشات نئے تنظیمی ڈھانچے کو مدنظر رکھ کر تیار کی جائیں گی اور سفارشات کی تیاری میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا خصوصی بندوبست کیا جائے گا ۔

مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے اعجاز چوہدری کو دی جانے والے ذمہ داری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(Visited 8 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *