وزیراعظم کا سری لنکن ہم منصب کو فون، دہشتگردی کے واقعے پر افسوس اور تعزیت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بم دھماکوں اور جانی نقصان پر اپنے سری لنکن ہم منصب کو فون کرکے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ ڈاکٹر فیصل کے ٹوئٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج سری لنکن وزیراعظم سے ٹیلی فون پر بات کی اور ایسٹر کے موقع پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی۔

Dr Mohammad Faisal

@ForeignOfficePk

PM @ImranKhanPTI today telephoned his Sri Lankan Counterpart @RW_UNP. PM strongly condemned the terrorist attacks that took place on Easter Sunday.
He conveyed his heartfelt condolences to the bereaved families & profound prayers for the speedy recovery of the wounded.
(1/2)

153 people are talking about this

ڈاکٹر فیصل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دہشت گرد حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی جب کہ ان کے اہلخانہ سے دلی رنج کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ سری لنکن ہم منصب سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سری لنکن بھائیوں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر غم زدہ ہے اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بطور دہشتگردی کے بدترین متاثرین ہم ان کا درد محسوس کرسکتے ہیں۔

Dr Mohammad Faisal

@ForeignOfficePk

He said that people of were deeply grieved over the loss of precious lives and stood with their Sri Lankan brethren at this hour of grief.
Being the worst sufferers of terrorism, we can feel their pain.
PM said that terrorism knows no boundaries and no religion.
(2/2)

96 people are talking about this

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی کوئی سرحد اور کوئی مذہب نہیں۔

یاد رہے کہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر 3 گرجا گھروں اور 4 ہوٹلوں میں 8 دھماکے ہوئے جس میں غیرملکیوں سمیت 300 سے زائد افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوئے۔

(Visited 2 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *