’والد کی طبیعت ٹھیک نہیں، 5 روز سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جارہی‘

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ والد  کی طبیعت ٹھیک نہیں اور 5 روز سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جارہی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ان دنوں العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی 7 سال قید کی سزا لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور دوران قید ان کی صحت کے حوالے سے کئی میڈیکل بورڈز بھی بن چکے ہیں۔

Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif

I am still waiting for the permission to meet MNS. He is unwell & its been 5 days that I have no access to him. Not even his personal physician has been allowed to see him.
A humble reminder: Force of retribution never sleeps.

5,016 people are talking about this

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ والد سے ملاقات کیلئے اجازت کی منتظر ہوں اور ان کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے۔

Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif

اور کوئی طریقہ بھی نہیں کہ میں ان کی خیریت معلوم کر سکوں یا طبیعت کا پوچھ سکوں۔ میں بہت پریشان ہوں کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ خدا نا خواستہ کچھ ہوا تو وہ کسی سے نہیں کہیں گے۔ کوئی خبر نہیں ان کی۔ آپ سب ان کو دعاوں میں یاد رکھنا۔

عمر رسیدہ مس@miss3zero1

پانچ دن سے ایک بیٹی کو اس کے باپ سے نہیں ملنے دیا گیا لیکن یہ کوئی خبر ہی نہیں ہے کوئی اس پر بات ہی نہیں کر رہا

4,497 people are talking about this

انہوں نے کہا کہ پانچ روز گزر گئے ہیں، والد سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے اور ذاتی معالج کو بھی پانچ روز سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی اور طریقہ بھی نہیں کہ میں والد کی خیریت معلوم کرسکوں، طبیعت پوچھ سکوں، میں بہت پریشان ہوں اور آپ سب اپنی دعاؤں میں انھیں یاد رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ والد نے کہا تھا کہ اگر خدانخواستہ کچھ ہوا تو وہ کسی سے نہیں کہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے سندھ میں علاج کرانے کی پیش کش کی تھی۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *