ن لیگ کے سابق وزیر کامرا ن مائیکل گرفتار

اسلام آباد : نیب نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ن لیگ کے سابق وزیر کامرا ن مائیکل کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق، سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے ،کامران مائیکل کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا ،نیب کے مطابق کامران مائیکل نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے پلاٹس من پسند افراد کو الاٹ کئے ،مزید ان کے خلاف وزارت فنڈز میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا الزا م بھی ہے ۔

کامران مائیکل کیخلاف نیب راولپنڈی نے کرپشن کی تحقیقات کی تھیں ،کامران مائیکل کونیب راولپنڈی کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے ،نیب اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر کی حیثیت سے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

(Visited 2 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *