نانگا پربت پر 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کی موت کی تصدیق

اسکردو: نانگا پربت ریسکیو ٹیم کے سربراہ علی سدپارہ نے نانگا پربت پر 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کی موت کی تصدیق کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی کوہ پیما ٹوم بلارڈ اور اٹلی کے کوہ پیما ڈینل ناردی کوہ ہمالیہ میں واقع نانگا پربت پر مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہوئے تھے جس کے بعد ان کی تلاش کا کام شروع کیا گیا تھا۔

The Karakoram Club@KarakoramClub

It hurts to announce that the search is officially over for and who went missing on on February 24. As informed by @pontecorvoste, those two reported silhouettes/objects spotted on the mountain are those of Daniele and Tom. 🙁

68 people are talking about this

نانگا پربت ریسکیو ٹیم کے سربراہ علی سدپارہ کا کہنا تھا کہ دونوں کوہ پیماؤں کی لاشیں کیمپ تھری کے پاس دکھائی دی ہیں اور ان کی لاشیں پہاڑ کے خطرناک حصے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس موسم میں لاشیں لینے کیلئے جانا انتہائی خطرناک ہے اور  ریسکیو ٹیم لاشوں کی نشاندہی کے بعد واپس اسکردو پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں کوہ پیما شدیدسردی اور طوفانی ہوا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں جب کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں 4 غیر ملکی اور 3 پاکستانی کوہ پیماؤں نے حصہ لیا اور لاشوں کی نشاندہی جدید کیمروں کے ذریعے کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی کوہ ہمالیہ میں واقع پاکستان کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش کے دوران پھنس جانے والی فرانسیسی خاتون کوہ پیما کو ریسکیو کیا گیا تھا جبکہ پولینڈ کے کوہ پیما نہ مل سکے تھے۔

(Visited 7 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *