ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید 73 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید تہتر افراد انتقال کرگئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پانچ ہزار ایک سو باون افراد میں کورونا کی تشخص ہوئی۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد سات لاکھ اکسٹھ ہزار چار سو سنتیس ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تہتر افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ ہفتے کی نسبت آج کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ اموات کے پی اور پنجاب میں ہوئی جہاں انیس افراد وینٹی لیٹر پرجانبر نہ ہوسکے۔ جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 316 ہوگئی جبکہ شرح اموات دو اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 ہزار 162 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5 ہزار 152 افراد میں کورونا کی تشخص ہوئی ہے اسطرح کووڈ کی رپورٹ مثبت آنے کی شرح 8.56 فی صد رہی۔ اب تک مجموعی طور پر کورونا کے7 لاکھ 61 ہزار 437 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

کورونا کے 6 لاکھ 62 ہزار 845 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار تین سو باسٹھ افراد کورونا منفی ہوئے جس کے بعد صحت یابی کی شرح ستاسی اعشاریہ ایک فیصد ہے جب کہ 4 ہزار 515 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جو کہ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

(Visited 5 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *