مردم شماری ٹھیک ہوجائے تو 2018 میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہم ہونگے، فاروق ستار

حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ فاروق ستار دعویٰ کیا ہے کہ اگر مردم شماری کے اعداد و شمار اگر ٹھیک کردیئے جائیں تو 2018 میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہم ہوں گے۔

حیدرآباد کے اکبری گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسی طرح چلتا رہا تو 2023 میں وزیراعظم ہمارا ہوگا، آنے والا کل اور وقت ہمارا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان واحد متوسط طبقے کی جماعت ہے، اس جلسے کے بعد میرپورخاص اور پھر سکھر کا جلسہ اس سے بھی بڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جتنے دھڑے بن جائیں لیکن ایم کیوایم پاکستان کے ووٹ بینک کا ایک ہی دھڑا ہے، چند لوگوں نے ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ شہری اور دیہی سندھ کے لوگ گاڑی کے دوپہیے ہیں، ہم صوبے کی تقسیم نہیں چاہتے، سندھی نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارےساتھ کھڑے ہوں، ہم سندھ کوسب سےترقی یافتہ صوبہ بنائیں گے اور سندھی اور اردو بولنے والے نوجوانوں کی مثالی یکجہتی قائم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تاریخی جلسہ کرتے ہیں،چھوٹا کام کبھی نہیں کیا، ثابت ہوگیا ہمارا مقابلہ مخصوص ٹولے سے نہیں۔

(Visited 16 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *