عمران خان دبئی میں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لگارڈ سے ملیں گے

اسلام آباد:فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دبئی میں آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ، غیرملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اتوار کو دبئی میں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لگارڈ سے ملاقات کریں گے جس میں آئی ایم ایف کے خیالات جاننے کا موقع ملے گا اور بیل آٹ پیکیج کے حوالے سے بات چیت ہوگی لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ پاکستان کا آخری بیل آٹ پیکیج ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کوئی مسئلہ نہیں بلکہ اس ڈیل سے جڑی شرائط مسئلہ ہیں، ہمیں ایسی شرائط نہیں چاہئیں جس سے پاکستان کی ترقی کو نقصان پہنچے، ہمیں ایسی ڈیل چاہیے جو قلیل مدت میں ہماری مدد کرے اور طویل مدتی ترقیاتی اہداف متاثر نہ ہوں۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *