عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد

لاہور :معروف گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطاءویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف لوک گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا پہلی پاکستانی آرٹسٹ ہیں جنہیں ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے اور یہ ایوارڈ امریکہ کا بہت بڑا ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔ اس سے قبل وہ امریکہ میں مختلف ایوار ڈز حاصل کر چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاریب عطا کو امریکی ٹی وی سیریل ایلٹرڈ کاربن میں بطور ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ کام کرنے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے لاریب عطا کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے آرٹسٹوں کے درمیان ایوارڈکیلئے میری نامزدگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے، میرے والد جو میرے آئیڈل ہیں نامزدگی پر بہت خوش ہیں۔

(Visited 2 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *