عرفان صدیقی کی گرفتاری کے پیچھے ن لیگ کا ہاتھ لگتا ہے، وزیر داخلہ اعجاز شاہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری کے پیچھے مسلم لیگ ن کا ہاتھ لگتا ہے، اس سے تحریک انصاف کا فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کہا کہ لگتا ہے عرفان صدیقی کو مسلم لیگ (ن) نے ہی گرفتار کرایا ہے، ان کی گرفتاری جس نے بھی کی، اس نے تحریک انصاف کا فائدہ نہیں نقصان کیا ہے ، ان کی گرفتاری کی تحقیق کرنی پڑنی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہا کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری کی بات وزیراعظم کے علم میں بھی لائی گئی ہے۔اس پر تحقیق ہونی چاہیے کے ان کی گرفتاری کے ہیچھے کون ہے؟

سینیئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ صحافیوں کا احتساب ہونا چاہے اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن صحافیوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

(Visited 6 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *