سوشل میڈیا پر تنقید: جہانگیر ترین اسد عمر کے دفاع میں سامنے آگئے

لاہور: سابق وزیر خزانہ اسد عمر ان دنوں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں تاہم پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اُن کے حق میں کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر حامی اور سرگرم صارف فرحان ورک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے اسد عمر کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی وہ مذمت کرتے ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ‘اسد عمر اور میں نے مل کر 8 سال ‘اسٹیٹس کو’ کے خلاف جدوجہد کی اور میں آج بھی اُن کی جدوجہد کو احترام کی نظر سے دیکھتا ہوں’۔

Jahangir Khan Tareen

@JahangirKTareen

I vehemently condemn Farhan Virk’s campaign against Asad Umar. Asad & I have struggled together against the status-quo for more than 8 years & I hold him in the highest regard. Asad continues to be part and parcel of PTI senior leadership and we all value his role.

6,174 people are talking about this

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ‘کابینہ سے جانے کے باوجود اسد عمر کا اہم مقام ہے جو قائم رہےگا اور پوری جماعت اسد عمر کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے’۔

یاد رہے کہ 18 اپریل کو اسد عمر نے ایک ٹوئٹ پیغام کے ذریعے وزارت خزانہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تو فرحان ورک نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘آپ لوگ جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟ پرسوں بتا دیتے، تین دن اسد عمر کا دفاع کرو اور صحافیوں کو رگڑو اور چوتھے دن صحافی سچے ہم سب جھوٹے، سمجھ ہی نہیں آ رہی آپ لوگ کرنا کیا چاہ رہے ہو۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

یہی نہیں فرحان ورک نے اسد عمر پر شدید تنقید کرتے ہوئے ڈاکٹر فرخ نسیم سے گفتگو کی ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہیں اسد عمر کی پالیسی پر تنقید اور اس پر سوالات اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Dr Farhan K Virk@FarhanKVirk

سچ بولنا میرا فرض ہے اور زندہ قوموں کو سچ برداشت کرنا چاہئے.
یہ رہا سچ!
بحثیت وزیر خزانہ اسد عمر نے کیا کارنامے کئے.
کیا نیا وزیر خزانہ بہتر ہوگا.
آئی ایم ایف سے ڈیل ڈن ہوئی یا وہ بھی جھوٹ تھا.
حقائق اور سچ! کیونکہ جھوٹ بولنا میری عادت نہیں
https://youtu.be/bm2LT603BJI 

451 people are talking about this

جہانگیر ترین کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے فرحان ورک نے کہا کہ ‘میں نے کل بھی کہا اور آج بھی کہتا ہوں کہ میں نے ساری مہم خود اپنی کریڈیبلٹی پر چلائی جس پر اب بھی کھڑا ہوں، مجھے کوئی حکم نہیں دیتا، اپنی مرضی کرتا ہوں اور انشااللہ دو مہینہ میں سب کو پتہ لگ جائے گا سچا کون تھا’۔

Dr Farhan K Virk@FarhanKVirk

میں نے کل بھی بولا تھا. میں آج بھی بولتا ہوں. میں نے ساری مہم خود اپنی کریڈیبلٹی پر چلائی تھی. میں اب بھی کھڑا ہوں. یہ میری سچائی کا ثبوت ہے کہ مجھے کوئی حکم نہیں دینا. اپنی مرضی کرتا ہوں اور انشااللہ دو مہینہ میں سب کو پتہ لگ جائے گا سچا کون تھا.

367 people are talking about this
(Visited 8 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *