سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر ایک اور کیس میں بری

لاہور: سیشن کورٹ لاہور نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو ایک اور کیس میں بری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی عبوری ضمانت کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں عابد باکسر کو ایک اور کیس میں بری کر دیا گیا ہے۔عابد باکسر نے بری کئے جانے والے کیس کی درخواست ضمانت واپس لے لی ہے۔

جبکہ دیگر 3 کیسز میں عابد باکسر کی عبوری ضمانت 23 فروری تک منظور کرلی گئی ہے۔یاد رہے کہ فروری کے آغاز میں پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر اور معروف انکاؤنٹرسپیشلسٹ عابد باکسر کو دبئی میں انٹرپول کے ذریعے حراست میں لیا گیا تھا، ملزم جعلی پولیس مقابلوں میں مطلوب تھا۔

عابد باکسر کے خلاف پنجاب میں قتل اور اقدام قتل کے درجنوں مقدمات درج ہیں جو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیے گئے افراد کے لواحقین کی جانب سے درج کرائے گئے تھے تاہم پولیس افسر مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے دبئی فرار ہو گیا تھا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے معطل کیے گئے پولیس انسپکٹر کے خلاف جعلی پولیس مقابلوں میں معصوم شہریوں کے قتل، اغوا برائے تاوان ،قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے پر زندہ و مردہ گرفتاری پر انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *