دوطرفہ کشیدگی میں کمی: بھارتی ہائی کمشنر اسلام آباد واپس آگئے

اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے بعد بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اسلام آباد پہنچ گئے جب کہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھی آج نئی دلی روانہ ہوں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کے مطابق اجے بساریہ بھارت میں مشاورت مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے ہیں اور اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھی آج نئی دہلی روانہ ہوجائیں گے اور اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ 14 فروری کو پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت میں تناؤ بڑھتا گیا اور کشیدگی میں اضافہ اس وقت ہوا جب 25 اور 26 فروری کی درمیانی شب کو بھارتی طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

اگلے روز پاکستان نے اپنی حدود میں گھسنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرایا اور بھارتی پائلٹ کو گرفتا کرلیا، اس تمام تر صورتحال کے بعد دونوں ملکوں نے اپنے ہائی کمشنرز کو مشاورت کے لیے طلب کیا تھا۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *