خیبرپختونخوا میں لیویز اور خاصہ دار کو پولیس میں ضم کردیا گیا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ان کے عہدوں کے مطابق جگہ ملے گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ کسی کو بے روزگار نہ کیا جائے، قبائلی اضلاع کے انضمام کا مقصد ان کی 70 سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہے، صوبائی حکومت کے اقدام سے 48 ہزار لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔

(Visited 7 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *