خاتون نے اپنے 24 فٹ لمبے ناخن کاٹ دیے

ویب ڈیسک: امریکی خاتون ایانہ ولیمز نے اپنے 24 فٹ لمبے ناخن 30 سال بعد کٹوا دیئے۔

ایانہ کے ناخن فلوریڈا کے ایک عجائب گھر میں رکھے جائیں گے تاکہ لوگ انہیں دیکھ سکیں۔ خاتون نے اپنے ناخنوں نے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی دیکھ بھال کیلئے بہت خرچا کرنا پڑتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنے طویل ناخنوں کو برقرار رکھنے کے لیے میں بہت محتاط زندگی گزار رہی تھی۔

اس بات کا خیال رکھنا پڑتا تھا کہ کہیں ان سے میں خود زخمی نہ ہو جاوں یا کہیں تڑوا ہی نہ بیٹھوں۔ ایانہ نے ناخنوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ خاصا خرچہ بھی کیا، ان پر ہر دو سے تین دن بعد کئی نیل پالش کی بوتلیں خرچ ہوتی تھیں۔

(Visited 12 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *