بیس سے زائد خواتین کی آبروریزی کرنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

اسلام آباد, بیس سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

تھانہ کورال پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولیس نے اہم کارروائی کی ہے۔ جس میں خواتین سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، تھانہ کورال پولیس نے ملزم کے کرمنل ریکارڈ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم نےتحقیقات کے دوران بیس سےزائدخواتین کیساتھ زیادتی کاانکشاف کیا ہے، ملزم نے دو سال قبل اسلام آباد پولیس کی لیڈی اہلکار سے بھی زیادتی کی تھی، گرفتار ملزم ظہیر احمد آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کو اپنی جنسی درندگی کا نشان بنانے سے قبل ملزم بیہوشی کیلئےکلوروفارم کا استعمال کرتا تھا، خواتین سے زیادتی کے بعد ملزم قیمتی اشیا بھی چھین کر فرار ہوجاتا تھا، گرفتاری کے وقت ملزم سے وارداتوں کے دوران چھینے گئےموبائلز فون و قیمتی اشیابرآمد کی ہے، ملزم سے مزید تفتیش کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(Visited 21 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *