بھارتی دارالحکومت میں ہزاروں طلباء سڑکوں پر نکل آئے

نئی دہلی: ہزاروں طلباء کا روزگار، تعلیم اور خواتین کے تحفظ کے لیے مودی حکومت کیخلاف احتجاجی مارچ ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ، نریندا مودی کی ناکام پالیسیوں کیخلاف انتخابات کے قریب آتے ہی ہزاروں طلباء سڑکوں پراحتجاج کے لیے نکل آئے، بھارتی دارالحکومت میں طلباء نے احتجاجی مارچ کرتے ہوئے بہترتعلیم، روزگار اور تحفظ کا مطالبہ کیا۔ مودی سرکار میں بے روزگاری کی شرح 45 سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی مودی سرکار کی ناکام حکمت عملی کے خلاف پڑوسی ملک میں لاکھوں ملازمین نے 2روزہ ہڑتال کی۔ اس سے پہلے اکتوبر 2018ء میں 70 ہزار کسان حکومت کے خلاف نئی دہلی میں ریلی کی صورت میں آئے تھے۔ لگتا یوں ہے بھارت میں مودی سرکار سے ہر کوئی نالان ہے۔

(Visited 5 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *