بچے نے غلط پاس ورڈ لگایا، آئی پیڈ 48 سال تک لاک ہو گیا

بچے اگر خاموش ہوں تو پھر جا کر جائزہ لے لیں کہ کہیں یہ خاموشی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ تو نہیں۔ خصوصاً جب بچے کے ہاتھ میں آپ کا موبائل، آئی پیڈ یا کوئی دوسرے جدید آلات ہوں۔

ایسا ہی کچھ ہوا دی نیو یارکر میں بطور رائٹر کام کرنے والے ایوان اوسنوس کے ساتھ، جنہوں نے ایک ٹوئٹ میں اپنی مشکل بیان کی اور اس مشکل میں ایوان کو ڈالنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کا بیٹا ہی تھا۔

مشکل یہ ہے کہ ایوان کے 3 سالہ بیٹے نے ان کا آئی پیڈ کھولنے کی کوشش کی، ناکامی کی صورت میں اس نے یہ کوشش اتنی بار دہرائی کہ آئی پیڈ لاک ہو گیا۔

آپ لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ ایسی کونسی مشکل ہے، مشکل یہ ہے کہ اسکرین پر ابھرنے والے پیغام میں بتایا گیا کہ اب دوبارہ کوشش 25,536,442 منٹوں کے بعد کی جائے۔ ایوان نے اسکرین شاٹ ٹویٹ میں شیئر بھی کیا ہے۔

Evan Osnos

@eosnos

Uh, this looks fake but, alas, it’s our iPad today after 3-year-old tried (repeatedly) to unlock. Ideas?

5,518 people are talking about this

بتائے گئے منٹوں کا حساب کیا جائے تو یہ 48 سال سے بھی زیادہ کا عرصہ بنتا ہے یعنی ایوان کا آئی پیڈ 2067 میں کھل سکے گا۔

آئی پیڈ لاک آوٹ ایپل ڈیوائسس کا حفاظتی فیچر ہے جو بار بار غلط پاس ورڈ لگانے سے حرکت میں آجاتا ہے۔ جتنی دفعہ غلط پاس ورڈ لگایا جائے گا اتنی دفعہ ہی لاک آؤٹ ٹائم بڑھتا چلا جائے گا۔

ٹوئٹ کے جواب میں ایوان کو بہت سے مشورے موصول ہوئے جن میں کچھ سنجیدہ نوعیت کے تھے اور کچھ بچکانہ لیکن ان کے کام کوئی بھی نہ آسکا۔

ایپل کا اس حوالے سے آئی پیڈ کو ری اسٹور کر دینے کا مشورہ ہے لیکن اس کے نتیجے میں ایوان بیک اپ نہ ہونے کی صورت میں آئی پیڈ میں محفوظ تمام ڈیٹا سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

Evan Osnos

@eosnos

Update on toddler-iPad-lock-out: Got it into DFU mode (don’t hold down the sleep/power button too long or you end up in recovery). Now restoring. Thanks to those who shared advice!

289 people are talking about this

دوبارہ کیے گئے ٹوئٹ میں ایوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے آئی پیڈ کو ری اسٹورنگ کے لیے ‘ڈیوائس فرم ویئر اپ ڈیٹ’ کے موڈ میں ڈال دیا ہے۔

(Visited 12 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *