بلاول بھٹو کا افطار ڈنر، مریم نواز سمیت اپوزیشن جماعتوں کے قائدین مدعو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو اتوار کے روز اسلام آباد میں افطار ڈنر پر مدعو کرلیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو بھی دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے۔

ملکی سیاسی صورت حال اور معاشی بحران پر اپوزیشن کی مشترکا حکمت عملی کیا ہو گی، حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کیسے چلائی جائے گی؟ اس حوالے سے اپوزیشن کی پہلی مشاورت اتوار کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے جارہی ہے جہاں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا ہے۔

نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو حکومت مخالف تحریک چلانے کی ہدایت: ذرائع

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر اسفند یار ولی، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو وفود سمیت شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق افطار عشائیے سے قبل اپوزیشن قائدین کا مشترکہ مشاورتی اجلاس ہو گا جس میں ملک کی سیاسی صورت حال، معاشی بحران سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

زرداری نے پارلیمنٹ کی بجائے سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلانے کا عندیہ دیدیا

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت کئی سال بعد زرداری ہاؤس میں کسی اجلاس میں شرکت کرے گی۔ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز وفد کے ہمراہ اس افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو ٹیلی فون کرکے افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے سراج الحق بیرون ملک دورے کے باعث شرکت نہیں کریں گے تاہم جماعت اسلامی کا وفد پی پی کے افطار میں جائے گا۔

سیاستدانوں کے بجائے ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنائی جارہی ہے: مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے انہیں اور مسلم لیگ ن کو اتوار کو افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی جسے مریم نواز نےقبول کرلیا۔

بلاول بھٹو نے جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی سے بھی فون پر رابطہ کیا۔

بلاول بھٹو نے محمود اچکزئی اور اختر مینگل بھی فون کرکے انہیں افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے آفتاب شیرپاؤ اور اویس شاہ نورانی کو بھی افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی۔

اپوزیشن جماعتیں عید کے بعد احتجاج کا شوق پورا کرکے دیکھ لیں، شاہ محمود

ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے اپوزیشن رہنماوں کو ایک پیج پر لایا جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ افطار ڈنر میں عوامی احتجاجی تحریک کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔

مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ مریم نواز کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کا وفد افطار ڈنر میں شرکت کرے گا۔

مریم اورنگزیب کے مطابق مسلم لیگ ن کے وفد میں حمزہ شہباز اور دیگر سینیئر رہنما بھی شامل ہوں گے۔

(Visited 7 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *