بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی سوائن فلو کا شکار ہو گئیں

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی سوائن فلو کا شکار ہو گئیں، انہیں ہسپتال میں داخل کرایاگیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شبانہ اعظمی کو سردی زکام ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے اور وہیں ان میں سوائن فلو ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کر لیا گیا۔

شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ مجھے سوائن فلو ہوگیا۔خیر،بہت مشکل سے مجھے آرام اور اپنا خود احتساب کرنے کا وقت ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں داخل ہونا میرے لئے زبردستی بریک لینے جیسا ہے۔ میری صحت میں تیزی سے بہتری ہورہی ہے۔

شبانہ اعظمی مشہور شاعر کیفی اعظمی کی بیٹی ہیں اور مشہور نغمہ نگار جاوید اختر ان کے شوہر ہیں۔ محترمہ اعظمی نے سال 1973میں شیام بینیگل کی فلم انکر سے فلم انڈسٹری میں اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *