انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کو خوشی کا موقع قرار دیتے ہوئے لیگ میں پشاورزلمی کے لیے چند یادگار اننگز کھیلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مورگن نے انگلینڈ ٹیم کا دورہ ہندوستان مکمل ہوتے ہی دبئی میں موجود پشاور زلمی کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

انگلش کپتان نے کہا کہ ‘میں پی ایس ایل کے لیے پشاور زلمی کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں اور ایونٹ کے آغاز کے لیے پرعزم ہوں’۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کئی کھلاڑیوں سے پی ایس ایل کے پہلے سیزن کے حوالے سے بہت اچھی باتیں سن رکھی ہیں اور خوش تھے کہ انھیں ذاتی طورپر بڑے ایونٹ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

مورگن نے کہا کہ ‘میرے کئی دوستوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کتنا اچھا ایونٹ تھا اور انھوں نے پی ایس ایل کو بہت بڑا درجہ دیا’۔

‘پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں شرکت کے لیے یہاں دبئی میں موجود ہونا بہت اچھا ہے اور میں بہت پرجوش ہوں’۔

(Visited 55 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *