آئی فون 13 میں سام سنگ کا تیار کردہ ڈسپلے دیئے جانے کا امکان

آئی فون 13 (یا جو بھی اس کا نام رکھا جائے گا) ایپل کی پہلی اسمارٹ فون سیریز ہوگی جس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والا ڈسپلے موجود ہوگا۔

اس حوالے سے لیکس تو پہلے ہی سامنے آرہی تھی مگر اب ایک نئی رپورٹ میں اس کی تصدیق کی گئی ہے۔
درحقیقت سام سنگ کی جانب سے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ فراہم کرنے والی ایل ٹی پی او امولیڈ اسکرینز ایپل کو فراہم کی جائیں گی۔
یہ ڈسپلے اس سیریز کے مہنگے فونز یعنی آئی فون 13 پرو اور 13 پرو میکس میں دیا جائے گا۔
اینڈرائیڈ فونز میں تو 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والے ڈسپلے کا استعمال اب کافی عام ہوچکا ہے مگر ایپل کی جانب سے پہلی بار کسی آئی فون کا حصہ 2021 میں بنایا جائے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلے کہا جارہا تھا کہ 120 ہرٹز ڈسپلے آئی فون 12 سیریزمیں دیا جائے گا مگر کمپنی نے اس خیال کو ڈراپ کردیا ہے۔
مختلف افواہوں کے مطابق آئی فون 13 سیریز میں 4 ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے جن میں آئی فون 13 منی، آئی فون 13، آئی 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس شامل ہونگے۔
ایسا بھی کہا جارہا ہے کہ اس سال کے آئی فونز کی قیمتیں گزشتہ سال کے ماڈلز جتنی ہی ہونگی کیونکہ اس بار کوئی خاص اپ گریڈ نہیں کی جارہی تو قیمتیں کم بھی ہوسکتی ہیں۔
ڈیزائن کے لحاظ سے بھی یہ نئے آئی فونز گزشتہ سال کے ماڈلز سے ملتے جلتے ہوں گے۔
آئی فون 13 منی میں 5.4 انچ، آئی فون 13 میں 6.1، آئی فون 13 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون پرو میکس میں 6.7 انچ کا ڈسپپلے ہوسکتا ہے۔
تاہم یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس بار آئی فونز کا نوچ کچھ مختصر ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ آئی فون 13 سیریز کے ماڈلز کو ستمبر کے وسط میں متعارف کرایا جائے گا۔

(Visited 8 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *