پریس ریلیز۔۔تعزیتی ریفرنس لیاقت جنجوعہ (کینٹین منتظم۔۔الحمرا ادبی بیٹھک، لاہور وجگنو ماہانہ مشاعرہ بابت ماہ جولائی 2017

میزبان۔ایم زیڈ کنولؔ (چیف ایگزیکٹو)، شگفتہ غزل ہاشمی(صدر) فردوس نقوی(کنوینئر)
علمی،ادبی،سماجی و ثقافتی تنظیم جگنو انٹر نیشنل کے زیرِ اہتمام لیاقت جنجوعہ (کینٹین منتظم۔۔الحمرا ادبی بیٹھک، لاہور کا تعزیتی ریفرنس وجگنو ماہانہ مشاعر ہ بابت ماہ جولائی 2017 کاانعقاد الحمراء ادبی بیٹھک، دی مال، لاہور میں منعقد کیا گیا۔جس کی صدارت معروف علمی، ادبی شخصیت محترمہ وکٹوریہ پیٹرک نے کی۔ مہمانانِ خصوصی،محترم کامران لیاقت(بیٹا لیاقت صاحب) اور محترمہ نگہت ارشاد (بہن۔۔لیاقت صاحب) جبکہ مہمانِ اعزاز خوبصورت شاعرہ گلشن عزیز تھیں۔نظامت کے فرائض حسبِ روایت معروف شاعرہ، ادیبہ، جگنو انٹر نیشنل کی چیف ایگزیکٹو ایم زیڈ کنولؔ نے ادا کئے۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سید فراست بخاری کو حاصل ہوئی۔ بعد ازاں عزیز شیخ نے نذرانہئ عقیدت بحضور رسولِ مقبولﷺ پیش کی۔تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی۔ پہلی نشست میں لیاقت صاحب کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ان کے اہلَ خانہ جس میں اسماء ندیم(بیٹی)، ندیم طارق (داماد) اوربیٹا، کامران کے علاوہ حاجی رمضان، ماجد خاں، شگفتہ غزل ہاشمی، فردوس نقوی، عزیز شیخ، ڈاکٹر ایم ابراراور ممتاز ٹی وی و فلم سٹار مسعود اختر شامل تھے۔ سید فراست بخاری نے منظوم کلام پیش کیا۔ نیز نوائے جنگ، برطانیہ کے ایڈیٹر، بزمِ سخن کے روح رواں منفرد لہجے کے شاعر و ادیب مظفر احمدمظفر کا لیاقت صاحب کے حوالے سے مظوم کلام بذریعہ آڈیو سنایا گیا۔ مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ سید فردوس حسین نقوی نے یہ فریضہ ادا کیا۔ دوسری نشست ماہانہ مشاعرہ پر مشتمل تھی۔ ناصر ادیب ناصر،صائمہ اشرف،، مظہر جعفری، ڈاکٹر ایم ابرار، عالیہ بخاری ہالہ، اسلم شوق، شگفتہ غزل ہاشمی اور دیگر نے اپنے خوبصورت کلام سے محفل کو گرمایا۔ تقریب میں شاعروں، ادیبوں، صحافیوں، طلبہ اور دانشوروں کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔ مرحوم لیاقت صاحب کی فیملی نے جگنو انٹر نیشنل اور خصوصا ”چیف ایگزیکٹو ایم زیڈ کنولؔ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس بھر پور انداز میں ابی بیٹھک میں لیاقت صاحب کی یادوں کے چراغ جلا کر اسے امر بنا دیا۔ تما شعراء و ادباء نے بھی ایم زیڈ کنول اور جگنو انٹر نیشنل کی تمام ٹیم کے جذبے کو بہت سراہا۔ تقریب کے اختتام پر ایم زیڈ کنول نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور پھر پُر تکلف چائے کے اہتمام کے ساتھ یہ یادگارتقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

(Visited 18 times, 1 visits today)

One Response to پریس ریلیز۔۔تعزیتی ریفرنس لیاقت جنجوعہ (کینٹین منتظم۔۔الحمرا ادبی بیٹھک، لاہور وجگنو ماہانہ مشاعرہ بابت ماہ جولائی 2017

  1. Great website you have here. I like it as well as your articles as well.

    Simply wanted to claim thanks https://freetrialsgarciniacambogia.net/garcinia-cambogia-plus-95-hca-strongest/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *