نمائندہ خصوصی اظہراقبال مُغل کا پاکستان کی مشہور سٹیج ایکٹریس مسکان بیگ سے خصوصی گفتگو

انڈیا جا کر کام نہیں کرنا چاہتی مسکان بیگ
لاہور (نمائندہ خصوصی) سے بات کرتے ہوئے مسکان بیگ کہتی ہیں میں نے کئیرئیر کا آغاز 4سال پہلے اوکاڑہ سے کیا۔ میں اپنی تعلیم گورنمنٹ ساہیوال گرلز کالج سے مکمل کی ۔مجھے بچپن سے ہی شوق تھا اس لیئے اس فیلڈ
میں آنا پسند کیا ۔ ویسے تو سب کچھ ہی کھا لیتی ہوں لیکن مجھے کھانے میں چاول بہت زیادہ پسند ہے ۔ کوگنگ کر لیتی ہوں سب کچھ اچھا بنا لیتی ہوں ۔مجھے ایکٹنگ کا جنون کی حد تک شوق ہے اسی لیئے میں ایکٹر ہی ہوتی ۔جو آج کل کام ہو رہا ہے اس میں تبدیلی ضرور ہونی چاہیئے کیوں کوئی بھی کام ہے وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی ضروری ہے۔جی ہاں میں اپنے کام سے مطمئن ہوں اور مستقبل میں بھی کام جاری رکھنے کا اردہ ہے اور مزید آگے بڑھنے کا اردہ ہے۔ انڈیا جا کر کام کرنا پسند نہیں اگر انڈیا جاکر کام کرنے کا موقع ملا تو ہرگز نہیں جاؤں گی۔اللہ کا بہت شکر ہے کہ جو مانگا ملا کسی چیز کی تمنا نہیں ہر خواہش پوری ہوئی ہے ۔ فلمسٹار صائمہ کے ساتھ فلم میں کام کرنا پسند ہے اگر موقع ملا تو ضرور کام کروں گی کیوں کہ ایک ایکٹر کا کام ہی جب ایکٹنگ کرنا ہے تو اسے کوئی بھی کام ملے ضرور کررنا چاہئے ۔ میں شادی شدہ ہوں اور مجھے بہت اچھا پیار کرنے والا میرا خیال رکھنے والا شوہر ملا ہے میں اپنی شادی شدہ زندگی سے بہت خوش ہوں ۔میں اپنے شوہر اور استاد منا راہی صاحب سے متاثر ہوں منا راہی سے میں بہت کچھ سیکھا آج مین جس مقام پر ہوں اس میں میرے استاد کا بہت ہاتھ ہے ۔وزیر بننے کا کوئی شوق نہیں ۔پاکستانی قوم سے میری درخواست ہے کہ آپس کی لڑائیاں کو بھول کر آپس میں بھائی بھائی بن کر رہیں

(Visited 18 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *