فلسطین میں اسرائیل کی یہودی آبادی کاری امن کی راہ میں رکاوٹ ہے : سعودی عرب

نیو یا رک :اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفارتی مشن کی سیاسی رابطہ کار منال حسن رضوان نے کہا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کو عرب خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے استعمال کیا۔

جنرل اسمبلی کے مشرق وسطیٰ سے متعلق خصوصی اجلاس سے خطاب میں منال رضوان نے کہا کہ ایران نے عالمی پابندیوں سے سبق نہیں سیکھا ٗ جس کا نقصان ہو سکتا ہے۔ تہران اور عالمی طاقتوں میں طے پائے معاہدے کے بعد ایران کو ملنے والی سہولیات کو خطے میں انارکی پھیلانے کے لیے استعمال کیا گیا۔انہوں نے جنوبی شام میں کشیدگی میں کمی کے امریکی اور اردنی اعلان کا خیر مقدم کیا اور شام میں نہتے عوام کے خلاف لڑنے والے تمام عسکری گروپوں شام سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔

منال حسین رضوان نے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی کھل کر حمایت کی اور کہا کہ وقت گذرنے کے ساتھ فلسطینیوں کے حقوق ختم نہیں ہوسکتے۔ فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ فلسطین میں اسرائیل کی یہودی آباد کاری امن مساعی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

(Visited 3 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *