ایم کیو ایم کی سینیٹ اور اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی دھمکی

کراچی:ملک کی بڑی سیاسی جماعت نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا, ایم کیو ایم پاکستان نے سینیٹ ، قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی کے سینیٹرز اور قومی اسمبلی و سندھ اسمبلی کے ارکان کے استعفے جمع کرلیے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کو وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، ہماری شکایات کا نوٹس نہ لیا گیا تو اسمبلیوں سے استعفی دےدینگے۔فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں متحدہ لندن سے علیحدہ ہوئے ایک سال ہوگیا تاہم ایم کیوایم پاکستان کےارکان اسمبلی کودوسری جماعت میں شامل ہونے کے لیے دبا ڈالاجارہاہے۔

وفاداریوں کی تبدیلیوں کی وجہ سمجھ نہیں آتی، فیصلے کی گھڑی آگئی ہے اور اب فیصلے کرنے پڑیں گے، اب اگر کوئی رکن پارٹی فیصلے کےخلاف کام کرتا ہے یا اسے وفاداری بدلنے پر مجبورکیاجاتا ہے توسینٹ اورقومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دے دیں گے۔

(Visited 3 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *