ایفی ڈرین کیس، حنیف عباسی کیخلاف فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم

راولپنڈی: ہائیکورٹ نے انسداد منشیات کی عدالت کو حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف شاہد اورکزئی نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی تھی۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں گزشتہ سماعت پر حنیف عباسی پیش ہوئے تھے جہاں انہوں نے عدالت سے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس عبدالرحمان لودھی نے شاہد اورکزئی کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کو حنیف عباسی کے خلاف کیس کی سماعت 16 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے مزید حکم دیا کہ حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنائے۔

واضح رہے کہ ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی این اے 60 راولپنڈی ٹو سے الیکشن لڑ رہے ہیں جب کہ ان کے مد مقابل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ہیں۔

(Visited 4 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *